پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ندا ڈار کا پالتو کتا چوری ہوگیا
گوجرانوالہ: (ویب ڈیسک) پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ندا ڈار کا پالتو کتا ’بو‘ گوجرانوالہ میں چوری ہوگیا ہے، پولیس نے ایف آر درج کردی ہے۔
ندا ڈار کا کہنا ہے کہ نامعلوم چور میرے گھر کے باہر سے کتے کو اٹھا کر لے گئے، پولیس پالتو کتے کی چوری کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور کتے کی تلاش جاری ہے۔
کچھ روز قبل ندا ڈار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے کتے کے ہمراہ تصویر شیئر کی تھی، تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا تھا کہ اپنے دوست بو کے ساتھ خوبصورت وقت گزارا، کتے صرف پالتو جانور نہیں، بلکہ خاندان کے حصہ ہیں۔
ندا ڈار نے مزید لکھا کہ کتوں کی غیر مشروط محبت اور وفاداری زندگی کو روشن بنا دیتی ہے۔