بھارت کو غرور تھا کہ اس کے دنیا سے تعلقات اچھے ہیں: مراد علی شاہ

کراچی: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بھارت کو غرور تھا کہ اس کے دنیا سے تعلقات اچھے ہیں۔

کراچی میں مزارِ قائد پر حاضری دینے کے بعد گورنر سندھ اور کابینہ ارکان کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارت کو جنگی میدان میں ہی نہیں سفارتی سطح پر بھی شکست دی، دنیا میں بھارتی پروپیگنڈے کو ہرایا۔

انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کو متحد ہو کر دشمن قوتوں کو شکست دینا ہوگا، ملک کی بہتری کے لیے ہم سب کو متحد ہونا چاہیے، پاکستان 2025 کی کامیابیوں کے بعد 2026 کی کامیابیوں میں داخل ہوگا۔

وزیراعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ اچھی بات ہے کہ قومی ایئر لائن کی نجکاری ہوئی ہے، ایئر لائن کے ملازمین کو تحفظ دیا جائے، کراچی این ای ڈی یونیورسٹی میں ٹیکنالوجی پارک بنا رہے ہیں، ٹریٹمنٹ پلانٹ فور کے منصوبے پر بھی کام شروع ہوگیا ہے۔

قبل ازیں مراد علی شاہ نے بانی پاکستان کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی، اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلم بند کئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں