Published on:27 December, 2025

لاہور: پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایے کم، 60 سے 200 روپے تک رعایت

لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب نے لاہور سے دیگر شہروں جانے والی پبلک ٹرانسپورٹ کی بسوں کے کرایوں میں کمی کر دی۔

نئی پالیسی کے تحت کرایے میں 60 روپے سے 200 روپے تک کمی کی گئی ہے تاکہ شہریوں کے لیے سفر آسان اور سستا ہو سکے۔

نئی پالیسی کے مطابق لاہور سے اسلام آباد کا کرایہ 1910 روپے سے کم کرکے 1850 روپے، مری 2370 سے 2290 روپے، پشاور 2610 سے 2530 روپے اور مانسہرہ 2500 سے 2420 روپے کر دیا گیا ہے۔

ایبٹ آباد کا کرایہ 2310 سے کم کرکے 2240 روپے، فیصل آباد 1010 سے 980 روپے، صادق آباد 2510 سے 2430 روپے، کراچی 5800 سے 5620 روپے، سکھر 3510 سے 3400 روپے اور ملتان 1700 سے 1650 روپے کر دیا گیا ہے۔

محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق اس اقدام کا مقصد بین الاضلاعی سفر کو شہریوں کے لیے زیادہ سہل اور معاشی طور پر بوجھ کم کرنا ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں