ججوں کیخلاف سوشل میڈیا پر منفی پراپیگنڈا، این سی سی آئی کو درخواست جمع کرا دی گئی
لاہور: (محمد اشفاق) اسلام آباد کے وکیل نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم اور جسٹس عبہر گل خان کے خلاف سوشل میڈیا پر منفی پراپیگنڈے کے معاملے پر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کےلیے این سی سی آئی اے کو درخواست جمع کرادی۔
اسلام آباد کے وکیل کاشف شاہ کی جانب سے جمع سے کرائی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ فیس بک ،ایکس، واٹس ایپ، یوٹیوب سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دیکھا کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اور جسٹس عبہر خان گل کے خلاف مبینہ ریفرنس کو بنیاد پر جھوٹا پروپیگینڈا کیا جارہا ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کے جھوٹے پروپیگنڈے سے عدلیہ کی ساکھ کو متاثر کرنے کی کوشش کی گئی ہے، ویڈیوز میں چیف جسٹس کی ذاتی زندگی، تعلیمی قابلیت کو لے کر منفی پروپیگنڈے کیے گئے۔
وکیل ہونے کے ناطے اس منفی کمپین کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے این سی سی آئی اے پیکا ایکٹ کے سیکشن 20 کے تحت ذمہ داروں کا تعین کر کے قرار واقعی سز دلوائے۔