پشاور میں مسلح افراد کی پولیس پارٹی پر فائرنگ، زیر حراست 2 ملزمان جاں بحق

پشاور:(دنیا نیوز) پشاور کے پشتخرہ کےعلاقے شہید آباد میں پولیس حراست میں 2 ملزمان ہلاک ہوگئے۔

پولیس ترجمان کے مطابق ملزمان کو وارادت کی نشاندہی کےلئے لےجایا جارہا تھا کہ شہید آباد قبرستان کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے پولیس پارٹی فائرنگ کی ، فائرنگ کے نتیجے میں پولیس پارٹی محفوظ رہی جب کہ زیر حراست ملزمان گولیاں لگنے سے مارے گئے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزمان قتل راہزنی کے مقدمہ میں پولیس کے زیر حراست تھے جنہوں ہلاک ملزمان نے 2 جنوری کو راہزنی کے دوران فائرنگ کرکے شاہ زیب نامی نوجوان کو قتل کیا تھا۔

دوسری جانب فائرنگ کرنے والے ملزمان موقع سے فرار ہو گئے جن کی گرفتاری کے لیے پولیس کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں