ٹی 20 ورلڈ کپ کا معاملہ: بنگلا دیش آئی سی سی کے سامنے ڈٹ گیا

ڈھاکہ :(دنیا نیوز) ٹی 20 ورلڈ کپ کے معاملے پر بنگلا دیش آئی سی سی کے سامنے ڈٹ گیا۔

بھارت میں ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچز نہ کھیلنے کے مؤقف کو دہرا دیا، بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے لیگ مرحلے کے میچز سری لنکا منتقل کرنے کا مطالبہ کر دیا.

بورڈ کے حکام کا کہنا تھا کہ ٹیم کو بھارت میں سکیورٹی خدشات ہیں،بی سی بی نے آئرلینڈ کے ساتھ گروپ تبدیل کرنے کا بھی کہا، بنگلا دیش کے بھارت میں کھیلنے یا نہ کھیلنے کا فیصلہ آئی سی سی کرے گا۔

آئی سی سی کے وفد میں شامل اینڈریو ایپہگریو نے بنگلا دیش پہنچے جبکہ گوروو سکسینا ویزے میں تاخیر کے باعث آن لائن میٹنگ میں شریک ہوئے۔

بنگلا دیش نے مستفیض الرحمان کو آئی پی ایل سے نکالے جانے کے بعد بھارت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز کھیلنے سے انکار کیا تھا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں