قومی اسمبلی میں کسی کو ملک مخالف گفتگو نہیں کرنے دیں گے، ایاز صادق

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں کسی کو ملک مخالف گفتگو نہیں کرنے دیں گے۔

ایک بیان میں سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ کہیں لکھا ہوا نہیں ہے کہ جب لیڈر آف دی اپوزیشن اٹھیں تو انہیں فلور ملے، اگر وہ ٹھیک بات کریں گے تو فلور ملتا رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے پتا ہے ایوان کو کیسے چلانا ہے، کسی کو بھی فتنہ اور فساد پھیلانے کی اجازت نہیں، مجھے پاکستان کے مفاد میں ہاؤس چلانا ہوتا ہے، وزیراعظم سے مشاورت کرتا ہوں، وہ کسی کام سے روکتے نہیں۔

سپیکر قومی اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ پرامن احتجاج ہر کسی کا حق ہے، احتجاج پرامن ہو تو کوئی ممانعت نہیں، جب توڑ پھوڑ خون خرابہ ہو تو پھر تشویش ہوتی ہے، اپوزیشن عوامی مسائل حل کرنے کیلئے پارلیمنٹ آئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں