لاہور: گھریلو جھگڑے پر خاتون نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں گھریلو جھگڑے پر خاتون نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی۔

صوبائی دارالحکومت کے علاقے باغبانپورہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں گھریلو جھگڑے پر خاتون نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

پولیس کے مطابق شادی پورہ کی رہائشی ثوبیہ کا اکثر گھر والوں سے جھگڑا رہتا تھا، آج جھگڑا ہونے پر ثوبیہ نے دلبراشتہ ہو کر گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا لیں، خاتون کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا مگر جانبر نہ ہو سکی۔

لاہور پولیس نے ضروری کارروائی کے لئے نعش کو مردہ خانے جمع کروا دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں