ٹھل : اجتماعی زیادتی کیس میں گرفتار دونوں ایس ایچ اوز کا جسمانی ریمانڈ منظور

ٹھل:(دنیا نیوز) حیدرآباد کے علاقے ٹھل کے تھانے میں لڑکی سے اجتماعی زیادتی کے کیس میں گرفتار دونوں ایس ایچ اوز عدالت میں پیش ہو گئے۔

تفتیشی ٹیم کی جانب سے ایس ایچ او آر ڈی 44 محمد نواز بروہی اور ایس ایچ او آر ڈی 52 مقصود سنجرانی کو سول کورٹ میں پیش کیا گیا، عدالت نے دونوں ملزمان کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

دوسری جانب تفتیشی افسر نے بتایا کہ زیادتی کیس میں گرفتار دونوں ایس ایچ اوز سمیت 8 پولیس اہلکار آج ایف آئی اے لاڑکانہ کے حوالے کیے جائیں گے۔

علاوہ ازیں تفتیشی افسر کا مزید کہنا تھا کہ عدالت نے حکم دیا کہ متاثرہ لڑکی کو بھی آج  ہی ایف آئی اے کے حوالے کیا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں