بنگلا دیش کی جگہ سکاٹ لینڈ ٹی 20 ورلڈ کپ میں شامل: بھارتی میڈیا کا دعویٰ

ممبئی: (دنیا نیوز) بھارت میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بنگلا دیش کی جگہ سکاٹ لینڈ کو ٹی 20 ورلڈ کپ میں شامل کر لیا گیا۔

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی جلد باضابطہ اعلان کرے گی، آئی سی سی کی بی سی بی کو دی گئی ایک دن کی مہلت ختم ہوگئی، بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے تاحال آئی سی سی کو کوئی جواب نہ دیا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی نے بی سی بی کو بنگلا دیشی حکومت سے مشاورت کرنے کیلئے 24 گھنٹے کی مہلت دی تھی، بنگلا دیش حکومت نے گزشتہ روز کھلاڑیوں سے ملاقات کرکے ٹیم کو بھارت نہ بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں