کراچی: ایس آئی یو کے ساتھ مبینہ مقابلے میں بھتہ خور ملزم ہلاک

کراچی: (دنیا نیوز) سپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) کے ساتھ مبینہ مقابلے میں ایک انتہائی مطلوب بھتہ خور ملزم ہلاک ہوگیا۔

ترجمان ایس آئی یو کے مطابق انتہائی مطلوب بھتہ خور ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر ایس آئی یو نے کارروائی کی، دوران کارروائی ملزمان سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، ہلاک بھتہ خور ملزم سے اسلحہ اور موبائل برآمد کر لیا گیا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ ہلاک بھتہ خور ملزم کی شناخت اور کرمنل ریکارڈ حاصل کیا جا رہا ہے، اس ضمن میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں