گاڑیوں کی سالانہ فروخت: پاکستان آٹوموٹیو مینوفیکچررز نے ڈیٹا جاری کر دیا
کراچی: (دنیا نیوز) ملکی آٹوسیکٹرکہاں کھڑا ہےَ؟ پاکستان آٹوموٹیو مینوفیکچرز (پاما) نے ڈیٹا جاری کر دیا۔
پاما کی رپورٹ کے مطابق ایک سال میں گاڑیوں کی فروخت میں 42 فیصد اضافہ اور ایک ماہ میں 26 فیصد کمی ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کےآٹھ ماہ میں گاڑیاں 43 فیصد بڑھ کر 1 لاکھ 28 ہزار 498 یونٹس فروخت ہوئیں۔
پاما کی رپورٹ کے مطابق فروری 2026 میں گاڑیوں کی فروخت کم ہو کر 17 ہزار 121 یونٹس رہی، فروری 2026 میں دو اور تین پہیوں والے یونٹس میں سالانہ 24 فیصد اضافہ، ماہانہ 12 فیصد کمی ہوئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ فروری 2026 میں دو اور تین پہیوں والے آٹو یونٹس کی فروخت بڑھ کر 1 لاکھ 59 ہزار 512 رہی، رواں مالی سال کے آٹھ ماہ میں 31 فیصد بڑھ کر 12 لاکھ 65 ہزار 61 دو اور تین پہیوں والے یونٹس فروخت ہوئے۔
پاما کے مطابق ملک میں ٹرکوں بسوں کی فروخت سالانہ37 فیصد اضافے سے 486 یونٹس سے 664 یونٹس رہی، ٹرکوں اور بسوں کی فروخت رواں مالی سال کے آٹھ ماہ میں 82 فیصد بڑھ کر 5 ہزار 296 یونٹس رہی۔
رپورٹ کے مطابق ٹرکوں اور بسوں کی فروخت ایک ماہ میں 40 فیصد کم ہوئی، ٹریکٹرز کی فروخت سالانہ 12 فیصد بڑھی اور ماہانہ فروخت 31 فیصد کم ہوئی۔