اسحاق ڈار کا چینی ہم منصب سے رابطہ، عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی چینی وزیر خارجہ وانگ یی سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماوں نے خطے کی تازہ ترین صورتحال اور عالمی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

اسحاق ڈار نے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیا، وانگ یی نے خطے میں استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں ممالک نے کشیدگی میں کمی اور سفارت کاری کے فروغ پر زور دیا، رہنماوں نے اقوام متحدہ کے منشور کے مطابق مذاکرات کی اہمیت پر اتفاق کیا۔

پاکستان اور چین نے آل ویدر سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، پاکستان اور چین نے قریبی روابط برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں