لاہور: اتفاقیہ گولی چلنے سے 15 سالہ بھائی جاں بحق، چھوٹا بھائی زخمی
لاہور: (دنیا نیوز) باغبانپورہ کے علاقے میں مبینہ طور پر خود ہی پسٹل چلنے سے ایک بچہ ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق احمد ٹاون کا رہائشی 15 سالہ عمر گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا جبکہ چھوٹا بھائی 9 سالہ محمد ازان گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا۔
زخمی بچے کو طبی امداد کے لیے پہلے شالیمار بعد میں جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گھر میں موجود پسٹل سے بچوں نے چھیڑ خانی کی اور اسی دوران پسٹل چلنے سے بچوں کو گولی لگی، پولیس معاملے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے، جلد ہی مزید پیش رفت سے آگاہ کیا جائے گا۔