سانحہ بھاٹی گیٹ: کیس کے حوالے سے بڑی پیش رفت سامنے آگئی

لاہور: (دنیا نیوز) سانحہ بھاٹی گیٹ میں خاتون اور بیٹی کے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے کا معاملہ، کیس کے حوالے سے بڑی اور اہم پیش رفت سامنے آگئی۔

مقدمے میں 316 کی دفعات کا اضافہ کر دیا گیا، 316 میں ملزمان کو عمر قید اور جرمانے کی سزا ہوتی ہے۔

316 میں مدعی کے معاف کرنے کے باوجود بھی ملزمان کو سزا ہوتی ہے، 316 کی دفعات مقدمہ میں درج کرنے سے کیس مزید مضبوط ہو گا۔

اس سے پہلے کیس میں 322 دیت کی دفعات شامل ہیں، 322 دیت کی دفعات کے تحت ملزمان عدالتوں سے رہائی پا جاتے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان کو سزائیں دلوانے کے لیے کیس میں 316 کی دفعات کا اضافہ کیا گیا ہے، مقدمہ میں 5 ملزمان پولیس کی حراست میں ہیں، پولیس ملزمان سے تفتیش کر رہی ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں