کوئٹہ میں شہید ہونے والے 9 پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا

کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ میں شہید ہونے والے 9 پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

شہدا کی نماز جنازہ پولیس لائن میں اد اکی گئی، نماز جنازہ میں وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔

نمازجنازہ میں آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر اور چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادرخان نے بھی شرکت کی۔

شہدا کی نمازجنازہ میں شہدا کے لواحقین بھی موجود تھے، میتیں سرکاری اعزاز کے ساتھ لواحقین کے سپرد کر دی گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں