ڈاکوؤں نے 2 کروڑ کی چاندی فروخت کر کے جانیوالے شہری کو لوٹ لیا

لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت کے علاقے شیراکوٹ میں ڈکیتی کی بڑی واردات، ڈاکوؤں نے 2022 تولے چاندی فروخت کر کے جانے والے شہری کو لوٹ لیا۔

دو ڈاکو شہری کو مزاحمت پر گولی مار کر 2 کروڑ 17 لاکھ 55 سے بھرا بیگ چھین کر فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے بیگ چھین کر فرار ہوتے ہوئے فائرنگ کی، مزاحمت پر شہری اصغر گولیاں لگنے سے زخمی ہوا۔

زخمی کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ڈاکو واردات کے بعد باآسانی فرار ہو گئے، پولیس تاحال ڈاکوؤں کو پکڑنے میں ناکام ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں