یوکرین تنازع، امریکی و روسی حکام کی میامی میں ملاقات تعمیری قرار

فلوریڈا: (دنیا نیوز) یوکرین تنازع پر بات چیت کیلئے امریکی اور روسی حکام کی فلوریڈا کے شہر میامی میں اہم ملاقات ہوئی ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق دونوں ممالک کے حکام کی ملاقات کے بعد امریکی نمائندہ خصوصی سٹیووٹکوف کا کہنا تھا یوکرین تنازع پر بات چیت تعمیری رہی۔

ملاقات میں امریکی وزیر خزانہ اور صدر ٹرمپ کے داماد جیرڈکشنر بھی شریک تھے، امریکا کی ثالثی میں روس یوکرین مذاکرات کا اگلا دور آج ابو ظہبی میں متوقع ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں