شکر گڑھ: ٹی ایچ کیو ہسپتال میں غلط انجکشن لگنے سے خاتون ہلاک، ورثا کا شدید احتجاج
شکر گڑھ: (دنیا نیوز) ٹی ایچ کیو ہسپتال میں خاتون کی ہلاکت پر ورثا نے شدید احتجاج کیا۔
ورثا نے الزام لگایا کہ ہماری مریضہ کی موت غلط انجکشن لگنے سے ہوئی، مریضہ اپنے قدموں پر چل کر ہسپتال ائی، ڈاکٹروں نے غفلت برتی، خاتون کے بیٹے نے بتایاکہ انجکشن لگاتے ہی میری ماں دم توڑ گئی، ماں کی موت پر انصاف لے کر ہی جائیں گے۔
وقوعہ کے بعد ڈاکٹر اور ڈیوٹی سٹاف غائب ہوگیا، ورثا نے لاش رکھ کر ہسپتال عملہ کے خلاف احتجاج کیا اور کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔
ڈاکٹر نے بتایا کہ خاتون کی موت ہارٹ اٹیک سے ہوئی، اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ معاملے کی تحقیقات کر رہا ہوں، پولیس نے بتایا کہ مزید حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سامنے آئیں گے۔