ملتان فرنچائز کی نیلامی کیلئے پروپوزلز جمع کروانے کی ڈیڈ لائن ختم

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ملتان فرنچائز کی نیلامی کےلیے ٹیکنیکل پروپوزلز جمع کروانے کی ڈیڈ لائن ختم کردی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی جلد ملتان کی فرنچائز کی آکشن کی تاریخ کا اعلان کرے گا، ملتان کی فرنچائز کی آکشن کےلیے 6 خواہش مند پارٹیز نے ٹیکنیکل پروپوزل جمع کروائی ہیں، پی سی بی نے ٹیکنیکل پروپوزلز جمع کروانے کی آخری تاریخ 2 فروری تک بڑھائی تھی۔

خیال ر ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کےلیے ملتان سلطانز کے معاملات خود چلانے کا اعلان کیا تھا، تاہم دو نئی ٹیموں کی آکشن توقعات سے بڑھ کر رہنے او اچھی قیمت ملنے کی وجہ سے ملتان سلطانز کی بھی آکشن کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں