پنجاب حکومت کا محکمہ تعلیم میں مانیٹرنگ بہتر بنانے کیلئے اہم فیصلہ

لاہور:(دنیا نیوز) پنجاب حکومت نے محکمہ تعلیم میں اہم انتظامی فیصلہ کرلیا جس کے باعث سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کا نیا حکم نامہ جاری کردیا گیا۔

اسسٹنٹ ایجوکیشن افسران اب براہِ راست DG (M&E) کو رپورٹ کریں گے، فیصلہ پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں پر نافذ ہوگا۔

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن اور پنجاب ایجوکیشن انیشی ایٹو مینجمنٹ اتھارٹی کے سکول بھی شامل ہیں، مانیٹرنگ نظام کو مزید شفاف بنانے کیلئے اقدام کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے حکم نامے پر فوری عملدرآمد کی ہدایت جاری کی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں