پنجاب اسمبلی کی دو سالہ کارکردگی رپورٹ جاری: 110 بل پیش، 97 منظور

لاہور:(دنیا نیوز) پنجاب اسمبلی کی دو سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی۔

رپورٹ کے مطابق دو سالوں میں پنجاب 38 اجلاس ہوئے، 154 نشستیں کی گئیں، پنجاب اسمبلی میں دو سالوں میں 110 حکومتی بل پیش جبکہ 97 منظور ہوئے۔

اِسی طرح پنجاب اسمبلی میں دو سالوں میں 59 نجی ممبران کے بل پیش ہوئے جبکہ 47 منظور  ہوئے، پنجاب اسمبلی میں دو سالوں میں مجموعی طور پر 169 بل پیش ہوئے جبکہ منظور 144 ہوئے۔

متن میں پنجاب اسمبلی میں دو سالوں میں 129 تحریک استحقاق پیش ہوئیں، 87 کمیٹی کو بھیجی گئیں جبکہ 9 نمٹائی گئیں، ایوان میں دو سالوں میں 1189 تحریک التوا کار پیش ہوئیں جبکہ 565 نمٹائی گئیں۔

رپورٹ میں  مزید بتایا گیا کہ پنجاب اسمبلی میں دو سالوں میں 650 قراردادیں پیش جب کہ 124 منظور ہوئیں، دو سالوں میں 5924 سوالات پوچھے گئے 1494 کا جواب دیا گیا ،سالوں میں 407 توجہ دلاؤ نوٹس پیش جبکہ 76 کا جواب دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں