یو اے ای وزیر خارجہ کا ایرانی ہم منصب سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر بات چیت
ابوظہبی: (سید مدثر خوشنود ) متحدہ عرب امارات کے وزیرِ خارجہ ہز ہائی نس شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان نے ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور سفارتی تعاون کے متعدد اہم موضوعات پر تبادلۂ خیال کیا۔
گفتگو کے دوران انہوں نے خطے میں امن، استحکام، تجارتی اور سفارتی تعلقات کو مضبوط بنانے کے اقدامات پر بھی تبادلۂ خیال کیا، جبکہ موجودہ جغرافیائی اور سیاسی حالات میں تعاون بڑھانے کے امکانات کو بھی زیر بحث لایا گیا۔
اماراتی حکام کے مطابق یہ رابطہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی احترام اور تفاہم کو فروغ دینے کیئیے اہم سمجھا جا رہا ہے، جس سے خطے میں سفارتی راستوں کو مضبوط بنانے اور ایک مستحکم ماحول قائم کرنے کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ ایسے اعلیٰ سطح رابطے خطے میں جاری سفارتی سرگرمیوں کے تسلسل اور باہمی تعاون کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، اور مستقبل میں مزید مثبت پیشرفت کے امکانات کو بڑھاتے ہیں۔