جنوبی وزیرستان : نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے کانسٹیبل شہید

جنوبی وزیرستان:(دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے علاقے جنوبی وزیرستان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے کانسٹیبل شہید ہو گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ وانا کے علاقے میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے کانسٹیبل عطاء اللہ کو گولیاں مار دیں جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

دوسری جانب پولیس کا مزید کہنا تھا کہ شہید کانسٹیبل عطاء اللہ کا تعلق وزیر قبیلے سے تھا، واقعے کی تحقیقات جاری ہے اور ملزموں کی تلاش کی جارہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں