ایران پر حملے کیلئے مہینوں اور سالوں تیاری کی تھی: جنرل ڈین کین

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل ڈین کین نے کہا کہ ایران پر حملے کیلئے مہینوں اور سالوں تیاری کی تھی۔

جنرل ڈین کین نے کہا کہ خطے میں مزید امریکی افواج کی تعیناتی کا سلسلہ جاری ہے، یہ آپریشن امریکا کی جنگی تیاری اور فوجی طاقت کا بھرپور اظہار ہے۔

امریکی جوائنٹ چیفس آف سٹاف نے کہا کہ ایران پر حملے میں 100 سے زائد طیاروں نے حصہ لیا، اسپیس اینڈ سائبر آپریشنز میں کمیونیکیشن نیٹ ورکس کو نشانہ بنایا۔

جنرل ڈین کین نے کہا کہ امریکی افواج نے سیکڑوں ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کو تباہ کر دیا، کویت میں طیاروں کی تباہی کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

امریکی جوائنٹ چیفس آف سٹاف کا کہنا تھا کہ طیارے دشمن کی فائرنگ سے تباہ نہیں ہوئے، ہم کاؤنٹر ڈرون فائٹ میں ثابت قدم رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے پاس دور مار کرنے والے میزائلوں کی صلاحیت ہے، ایران کے آپریشن کا کوئی وقت نہیں دے سکتے۔

امریکی جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل ڈین کین نے کہا کہ جنگ میں ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگانے میں مزید وقت لگے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں