پولیس دہشتگردی کیخلاف فرنٹ لائن پر لڑ رہی، معاونت کرینگے: سہیل آفریدی

پشاور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ پولیس دہشتگردی کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑ رہی ہے، ان کی ہر ممکن معاونت کریں گے۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کے زیر صدارت امن و امان سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔

محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ رمضان المبارک میں عبادات اور مذہبی اجتماعات کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنائی جائے، متعلقہ ادارے واضح حکمت عملی کے تحت کام کریں، صوبائی حکومت مکمل وسائل فراہم کرے گی۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ دستیاب وسائل کا مؤثر استعمال یقینی بنایا جائے، کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے متعلقہ ادارے ہمہ وقت تیار رہیں۔

اجلاس میں چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی، اے سی ایس ہوم اور ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ نے شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں