وگرا کا ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کی خبروں کی تردید
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کی خبروں کی تردید کر دی۔
ترجمان اوگرا کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا، ایل پی جی کی قیمتیں ہر ماہ کی پہلی تاریخ کو مقرر کی جاتی ہیں۔
بیان کے مطابق ایل پی جی قیمتوں میں اضافے سے متعلق افواہیں بے بنیاد ہیں، اوگرا کے نوٹیفائیڈ نرخ بدستور نافذ العمل ہیں، زائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف شکایت ضلعی انتظامیہ کو دی جا سکتی ہے۔
اوگرا نے ملک بھر میں ایل پی جی مارکیٹ میں شفافیت یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا، ترجمان کے مطابق صارفین کے مفادات کا تحفظ اوگرا کی اولین ترجیح ہے۔