ایرانی سکول پر حملہ: امریکی سینیٹر چک شومر نے ٹرمپ کو جھوٹا قرار دے دیا
واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی سینیٹ میں اقلیتی ڈیموکریٹک لیڈر چک شومر نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک دعوے کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے پاس ٹام ہاک میزائل موجود ہی نہیں ہیں۔
چک شومر کے مطابق صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ ایرانی فوج نے ٹام ہاک میزائل مار کر اپنے ہی ملک کے ایک سکول میں 170 بچیوں کو مار دیا ہے تاہم شومر کا کہنا تھا کہ حقیقت یہ ہے کہ ایران کے پاس ایسے میزائل موجود نہیں، اس لیے یہ دعویٰ درست نہیں ہو سکتا۔
دوسری جانب امریکی ڈیموکریٹک سینیٹر رچرڈ بلومینتھل نے بھی ایران سے متعلق صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ ممکنہ طور پر امریکی فوج کو ایران میں زمینی کارروائی کیلئے بھیجنے کی تیاری کر رہی ہے۔
رچرڈ بلومینتھل کا کہنا تھا کہ امریکی عوام کو ایران سے متعلق موجودہ صورتحال کے بارے میں واضح معلومات فراہم کی جانی چاہئیں۔