ٹرمپ اور نیتن یاہو شیطان کے پجاری ہیں: حافظ نعیم الرحمٰن

لاہور: (دنیا نیوز) امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو، شیطان کے پجاری ہیں.

 حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو جنگی مجرم ہیں، یہ مذاق اور عجیب حرکتیں کر کے اپنے جرائم کو چھپا رہے ہیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک کے حکمرانوں کا حال سب کے سامنے ہے، ایران پر حملہ امریکا اور اسرائیل کی دہشت گردی ہے۔

حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ ایران پر حملہ ہوا، ایران کا حق تھا کہ وہ امریکی اڈوں پر حملہ کرتا، ایران کو خلیجی ممالک سے تعلقات اچھے کرنے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کو سمجھ نہیں آ رہا کہ ان کو کیا کرنا چاہیے، امریکی اڈے خلیجی ممالک کی حفاظت کے لیے نہیں، اسرائیل کی حفاظت کے لیے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں