جنگی ماحول کے اثرات، مٹی کا تیل مزید 4 روپے 66 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوگیا
اسلام آباد: (دنیا نیوز) عالمی منڈی میں تیل کی بڑھتی قیمتوں کے باعث پاکستان میں بھی آج سے مٹی کا تیل 4 روپے 66 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی نئی قیمت 433 روپے 40 پیسے فی لیٹر ہوگئی، مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافے کا اطلاق آج سے ہی ہوگا۔
دوسری جانب پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 321 روپے 17 پیسے اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 335 روپے 86 پیسے برقرار رکھی گئی ہے، حکومت پیٹرول پر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو 95 روپے 59 پیسےفی لیٹر پی ڈی سی کی مد میں ادا کرے گی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ حکومت ڈیزل پر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو 203 روپے 88 پیسےفی لیٹر پی ڈی سی کی مد میں ادا کرے گی۔