جہاں امریکی ہوں گے وہاں حملہ ہوگا: ایران کی دھمکی
تہران: (دنیا نیوز) ایران نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ جہاں امریکی ہوں گے وہاں حملہ ہوگا۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے ہوٹل بھی ہدف بن سکتے ہیں، امریکی فوجی شہریوں کو انسانی ڈھال بنا رہے ہیں، شہری امریکی فوجیوں کی رہائش گاہوں کے قریبی علاقے خالی کردیں۔
ایران نے خلیجی ممالک میں ہوٹل مالکان سے امریکی فوجیوں کو کمرے نہ دینے کا مطالبہ کر دیا، پاسداران انقلاب نے امریکا اور اسرائیل سے منسلک صنعتی کمپنیوں کے ملازمین کو کام کی جگہیں چھوڑنے کی ہدایت کر دی۔
انہوں نے کہا کہ خطے میں امریکی شیئر ہولڈرز صنعتی کمپنیوں اور اسرائیل سے منسلک صنعتوں پر جوابی حملے کئے جا رہے ہیں۔
سپیکر ایرانی پارلیمنٹ محمد باقر قالیباف نے امریکا کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا امریکا اپنے فوجیوں کو اپنے ہی اڈوں پر محفوظ نہیں رکھ سکتا، خوف کے مارے امریکی فوجی ہوٹلوں اور پارکوں میں رہنے پر مجبور ہیں، امریکا ہماری زمین پر کیسے اپنے فوجیوں کی حفاظت کر سکے گا؟