عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں

واشنگٹن: (دنیا نیوز) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں۔

امریکی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت میں 5 فیصد اضافہ ہوا، امریکی خام تیل کی قیمت 99.28 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی، لندن برینٹ خام تیل کی قیمت بھی 3.80 فیصد بڑھ گئی۔

قیمتیں بڑھنے کے باعث برطانوی خام تیل کی نئی قیمت 112.14 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں