خطے کی صورتحال میں پاکستان عالمی تجارت کیلئے اہم مرکز بن گیا

کراچی: (دنیا نیوز) خطے کی صورتحال میں پاکستان عالمی تجارت کیلئے اہم مرکز بن گیا۔

کراچی پورٹ، پورٹ قاسم اور گوادر پورٹ سمیت پاکستانی بندرگاہوں پر سرگرمیوں میں تاریخی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، دی پاکستان انڈیکس کے مطابق کراچی پورٹ پر ٹرانس شپمنٹ 24 دنوں میں ایک سال کے برابر رہی، آٹھ ہزار تین سو کنٹینرز کے برابر مال پہنچا۔

پاکستان نے بین الاقوامی ٹرانس شپمنٹ قواعد میں ترمیم کر کے سمندری اور فضائی بندرگاہوں میں کارگو ہینڈلنگ کی اجازت دی، آف ڈاک ٹرمینلز پر کارگو ذخیرہ کرنے کی بھی اجازت دی، ٹرانس شپمنٹ کو فروغ دینے کے حکومتی اقدامات سے ٹرانس شپمنٹ کے فروغ کیلئے بندرگاہوں کی مجموعی گنجائش میں اضافہ ہوا۔

گنجائش بڑھا کر 60 ہزار کنٹینرز تک کر دی گئی، کراچی پورٹ پر 8 ہزار کنٹینرز کی آمد ہوئی،3500 روانہ ہوئے، 4500 کنٹینرز موجود ہیں، پورٹ قاسم پر 3 ہزار 485 کنٹینرز موجود ہیں۔

اقدامات پاکستان کو مضبوط علاقائی ٹرانس شپمنٹ حب بنانے کی جانب اہم پیش رفت ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں