سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ، چاندی کے نرخ مستحکم

کراچی: (دنیا نیوز) ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ ہو گیا جبکہ چاندی کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں کے مطابق پاکستان میں 24 قیراط فی تولہ سونا 4 ہزار 8 سو روپے بڑھ کر 4 لاکھ 72 ہزار 62 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 4 ہزار 116 روپے اضافے سے 4 لاکھ 4 ہزار 717 روپے ہوگیا۔

ملک بھر میں 24 قیراط فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 7 ہزار 454 روپے پر مستحکم رہی۔

دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 48 ڈالر بڑھ کر 4 ہزار 493 ڈالر پر پہنچ گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں