فضائی دفاعی نظام ایران سے داغے میزائلوں اور ڈرونز کو روک رہا ہے: یو اے ای

ابوظہبی: (دنیا نیوز) متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے تصدیق کی ہے کہ فضائی دفاعی نظام ملک کی فضا میں ایران سے داغے جانے والے میزائلوں اور ڈرونز کو روکنے اور ان کا جواب دے رہا ہے۔

یہ دفاعی ردعمل دراصل ان میزائلوں اور ڈرونز کو ٹریک اور انٹرسیپٹ کرنے کی صورت میں ہو رہا ہے جس سے شہری علاقوں میں بڑے نقصان کو روکا جا رہا ہے۔، حملوں کے نتیجے میں فضائی دفاعی سسٹمز کی وجہ سے کئی پروجیکٹائل فضا میں تباہ ہو گئے، جس کی آواز سنائی جا رہی ہے۔

گزشتہ چند ہفتوں میں یو اے ای نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کی بڑی تعداد کو انٹرسیپٹ کیا ہے جس میں بیلسٹک میزائلز، ڈرونز اور دیگر ہوائی ہتھیار شامل ہیں۔

فضائی دفاعی نظام نے ان خطرات کا مؤثر طور پر مقابلہ کیا ہے تاکہ ملک کی سلامتی کو برقرار رکھا جا سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں