اسرائیلی فوج کی نئے آپریشن کی تیاری، مغربی لبنان کے شہریوں کو علاقہ چھوڑنے کا حکم

بیروت: (دنیا نیوز) اسرائیلی فوج نے نئے آپریشن کی تیاری شروع کردی، مغربی لبنان کے شہریوں کو علاقہ چھوڑنے کا حکم دے دیا۔

اسرائیلی فوج نے لبنان کے مغربی علاقے میں چھ دیہات خالی کرنے کا حکم دیا ہے، بیان میں کہا گیا کہ ممکنہ فوجی آپریشن سے قبل تمام شہری مغربی علاقے کو خالی کردیں۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کے حملوں کے باعث 12 لاکھ لبنانی شہری گھر چھوڑ کر کہیں اور منتقل ہو چکے ہیں۔

انسانی حقوق کی تنظیموں نے اسرائیلی اقدام پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنان میں بے گھر افراد کی پناہ گاہیں مکمل طور پر بھر چکی ہیں اور ان پناہ گاہوں میں مزید لوگوں کے لئے گنجائش نہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں