بہاولنگر میں اراضی تنازع پر وحشیانہ تشدد سے شہری جاں بحق
بہاولنگر: (دنیا نیوز) بہاولنگر کے علاقہ میں کھچی والا کے قریب اراضی کے تنازع پر ملزموں نے اپنے ہمسائے شخص پر وحشیانہ تشدد کر دیا۔
ملزموں کے بہیمانہ تشدد سے شہری جاں بحق ہوگیا، پولیس نے مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا، مقتول کی مسعود احمد کے نام سے شناخت ہوئی ہے۔
مقتول کے بھائی کی مدعیت میں 3 افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا، قتل کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے جن کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔