خیبر میں زمین کے تنازعے پر فائرنگ، 5افراد جاں بحق 2 زخمی

پشاور: (دنیا نیوز) فرنٹئیر روڈ پر 2 فریقین میں فائرنگ کے تبادلہ میں 5 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔

ترجمان پولیس کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کے لئے پشاور منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ واقعہ کے فوراً بعد ملزمان فرار ہوگئے۔

ترجمان پولیس نے بتایا مقتولین کا تعلق پشاور سے ہے جبکہ ابتدائ معلومات کے مطابق فریقین کے درمیان زمین کا تنازعہ چل رہا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں