اقوام متحدہ کا اسرائیل کے امتیازی سزائے موت کے قانون کو واپس لینے کا مطالبہ
نیویارک: (دنیا نیوز) اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے کہا ہے کہ اسرائیل کو حال ہی میں منظور کیے گئے امتیازی سزائے موت کے قانون کو واپس لینا چاہیے، کیونکہ یہ بین الاقوامی قانون کے تحت اس کی ذمہ داریوں کے منافی ہے۔
ادارے کے مطابق اقوام متحدہ ہر حالت میں سزائے موت کی مخالفت کرتا ہے اور اس نئے قانون پر عملدرآمد ظالمانہ، غیر انسانی اور توہین آمیز سزاؤں کی ممانعت کی خلاف ورزی ہوگا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ قانون نسلی امتیاز اور علیحدگی کی ممانعت کی خلاف ورزی کو مزید مضبوط کرتا ہے، کیونکہ اس کا اطلاق صرف مقبوضہ مغربی کنارے اور اسرائیل میں رہنے والے فلسطینیوں پر ہوگا، جنہیں اکثر غیر منصفانہ عدالتی کارروائیوں کے بعد سزا سنائی جاتی ہے۔