جنوبی لبنان میں دھماکے میں امن مشن کے 2 اہلکار جاں بحق
بیروت :(دنیا نیوز) جنوبی لبنان میں دھماکے میں امن مشن کے 2 اہلکار جاں بحق، 2 زخمی ہوگئے۔
اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق صبح سے اب تک اسرائیل کی جانب سے حملوں میں امن فوج کے 3 اہلکار جاں بحق ہو چکے ہیں ، امن فوج پر حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔
دوسری جانب لبنانی وزارت صحت کا کہنا تھا کہ 2مارچ سے ابتک 1ہزار 247 افراد شہید ہو چکے ہیں ، اسرائیلی جارحیت میں 3ہزار 680 افراد زخمی ہوئے ۔
علاوہ ازیں لبنانی وزارت صحت کا مزید کہنا تھا کہ حملوں کے باعث 12 لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔