ایران نے 30 روز میں خلیجی ممالک پر 5 ہزار 200 سے زائد حملے کیے: عرب میڈیا
دبئی: (ویب ڈیسک)عرب میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایران نے 30 روز سے جاری جنگ میں خلیجی ممالک پر 5 ہزار 200 سے زائد حملے کیے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی دفاعی نظام نے 30 دن میں ایران کے 57 میزائلوں اور 1006ڈرونز کو مار گرایا ہے۔
رپورٹ کے مطابق کویت پر ایران نے 309 بیلسٹک میزائلوں اور 616 ڈرونز سے حملے کیے جبکہ قطر پر 206 میزائل، 90 ڈرونز اور 2 جنگی طیاروں سے حملے کیے ہیں۔
بحرین نے ایران کے 1 ماہ میں 174 میزائل اور 391 ڈرون طیارے مار گرائے ہیں جبکہ یو اے ای پر ایران نے 413 میزائل اور 1914 ڈرونز حملے کیے ہیں۔
عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران نے 5 ہزار 200 سے زائد حملوں میں سلطنت عمان پر19 ڈرون حملے کیے ہیں۔