گوجرانوالہ میں سی ڈی اور پولیس سے مقابلے میں 2 خطرناک ملزم ہلاک، 2 زخمی گرفتار
گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) گوجرانوالہ میں سی سی ڈی اور ضلع پولیس کے ساتھ خطرناک ملزموں کا مبینہ مقابلہ ہوا۔
مبینہ مقابلوں میں دو خطرناک ملزمان ہلاک جبکہ دو زخمی حالت میں گرفتار کر لئے گئے، تھانہ ایمن آباد کے علاقہ میں خطرناک ڈاکو وقاص عرف وقاصو ہلاک ہوا، سی سی ڈی کے ساتھ مبینہ مقابلے میں اشتہاری عطائے ربی بٹ مارا گیا۔
پکڑے جانے والے ملزموں کی شناخت وسیم اوراسامہ کے نام سے ہوئی ہے، مارے جانے والے دونوں ملزم اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے۔
پولیس حکام نے مزید بتایا کہ فرار ملزمان کی تلاش کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں جنہیں جلد حراست میں لے لیا جائے گا۔