شہر قائد میں فائرنگ کرکے شہری کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا، بیوی شدید زخمی
کراچی: (دنیا نیوز) گارڈن ویسٹ حسن لشکری کے قریب فلیٹ میں فائرنگ کرکے شہری کو قتل کر دیا گیا جبکہ اس کی بیوی شدید زخمی ہوگئی۔
واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، ریسکیو حکام نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش اور زخمی ہونے والی خاتون کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ جاں بحق شخص کی شناخت 40 سالہ سلیمان کے نام سے ہوئی ہے اور زخمی خاتون کی پلوشہ کے نام سے ہوئی، جاں بحق ہونے والے سلیمان کی لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے، جلد ملزموں کو تلاش کرکے کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔