اسرائیل میں سزائے موت سے متعلق نئے قانون کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر
تل ابیب: (دنیا نیوز) اسرائیل کی انسانی حقوق تنظیم نے سزائے موت سے متعلق نئے قانون کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔
اس قانون کو حال ہی میں اسرائیلی پارلیمنٹ نے منظور کیا ہے، جس کے تحت مہلک حملوں میں ملوث قرار دیئے گئے فلسطینیوں کو سزائے موت دی جا سکے گی۔
تنظیم نے اپنے بیان میں کہا کہ اس نے عدالت میں درخواست جمع کروائی ہے جس میں 30 مارچ 2026ء کو منظور کئے گئے سزائے موت کے قانون کو کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ یہ قانون بنیادی انسانی حقوق اور انصاف کے اصولوں کے خلاف ہے۔