پشاور میں مبینہ پولیس مقابلہ، سنگین مقدمات میں ملوث ڈاکو ہلاک

پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے علاقے پشاور میں مبینہ پولیس مقابلے میں ڈاکو ہلاک ہو گیا۔

پولیس کے مطابق مقابلہ ورسک روڈ مچنی چولی بالا روڈ کی حدود میں ہوا جہاں فائرنگ کے تبادلے کے دوران ملزم سخاوت ہلاک ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم و قتل اقدام قتل ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث اور مختلف تھانوں میں مطلوب تھا، ملزم سے اسلحہ برآمد بھی ہوا۔

دوسری جانب پولیس نے ہلاک ملزم کی لاش مقامی ہسپتال منتقل کردی جہاں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں