اے این ایف کی کارروائیاں، 31.7 کلو منشیات برآمد، 5 ملزمان گرفتار

کراچی: (دنیا نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے مختلف شہروں میں 6 کارروائیوں کے دوران31.7 کلوگرام منشیات برآمد کر کے 5 ملزمان کو گرفتارکر لیا۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق یہ کارروائیاں ہری پور، کراچی، راولپنڈی اورشیخوپورہ میں کی گئیں، مختلف کارروائیوں کے دوران 31 کلو 700 گرام چرس برآمد کی گئی جبکہ 111 بوتلیں شراب بھی ضبط کی گئیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں سے ایک نے دورانِ تفتیش تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ تمام کارروائیوں کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں