کراچی پورٹ اور رومانیہ کی کونسٹانٹا بندرگاہ کے درمیان تاریخی تعاون معاہدہ

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی پورٹ اور رومانیہ کی کونسٹانٹا بندرگاہ کے درمیان تاریخی تعاون معاہدہ طے پاگیا۔

کے پی ٹی کے مطابق معاہدہ سے پاکستان اور رومانیہ کے مابین تجارتی و بحری تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز ہو گا، پاکستان اور رومانیہ کے درمیان مفاہمتی یاداشت کے معاہدے پر دستخط ہوگئے۔

پاک رومانیہ بندرگاہوں میں آپریشنز، انجینئرنگ، انفارمیشن ایکسچینج اور ٹیکنالوجی کا تبادلہ ہوگا، مفاہمتی یادداشت کے معاہدے سے یورپی منڈیوں تک رسائی حاصل ہوگی۔

رومانیہ کے سفیر نے کہا کہ معاہدہ کے تحت کراچی پورٹ ٹرسٹ کو یورپی ٹیکنالوجی تک براہ راست رسائی حاصل ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں