اسلام آباد ہائی کورٹ میں وکلا کے گاؤن پہننے کی پابندی ختم
اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ میں وکلاء کے گاؤن پہننے کی پابندی ختم کر دی گئی۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے وکلا کے گاؤن پہننے کی پابندی ختم کرنے کا حکم دے دیا، چیف جسٹس کے حکم پر ڈپٹی رجسٹرار جنرل نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
وکلاء کے گاؤن پہننے کی روایت تاحکم ثانی ختم رہے گی، اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہونے والے وکلاء اب گاؤن نہیں پہنیں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق گاؤن پہننے کی پابندی ختم کرنے کے فیصلے کا اطلاق یکم اپریل 2026 سے ہو گا۔