پی ایس ایل 11: بارش کے باعث یونائیٹڈ اور زلمی کے درمیان میچ منسوخ کردیا گیا

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں بارش کے باعث پی ایس ایل سیزن الیون کا اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے مابین میچ کو منسوخ کر دیا گیا۔

لاہور میں آندھی اور تیز بارش کے سبب میدان میں پانی بھر گیا، جس کی وجہ سے میچ کا ٹاس بھی ممکن نہ ہوسکا۔

متعدد مرتبہ جائزہ لینے کے بعد میچ آفیشلز کی جانب سے میچ منسوخ کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

میچ نہ ہونے کی صورت میں دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا، جس کے بعد پشارو زلمی مجموعی طور پر 3 پوائنٹس کے ساتھ گروپ میں دوسری پوزیشن پر ہے۔

دوسری جانب جیت کی متلاشی اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم دو میچز کے بعد ایک پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں