مردان: مائننگ کے دوران لینڈ سلائیڈنگ سے 9 افراد جاں بحق
مردان: (دنیا نیوز) مائننگ کے دوران لینڈ سلائیڈنگ سے ملبے تلے دب کر 9 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق پلوڈھیری کے پہاڑوں میں مائننگ کے دوران لینڈ سلائیڈنگ ہوگئی جس کے باعث درجنوں افراد ملے تلے دب گئے۔
حکام کے مطابق ریسکیو آپریشن جاری ہے اور اب تک 9 افراد کی لاشوں کو نکال لیا گیا ہے۔
7 ایمبولینسز ،ڈیزاسٹر گاڑیاں اور ایکسکیویٹر موقع پر پہنچ گئے ہیں، ملبے کے نیچے دبے افراد کو نکالنے کا کام جاری ہے ۔